ابنا: يہ بات انہوں نے آج تہران ميں علمائے کرام کے ساتھ ايک نشست ميں اپنے خطاب کے دوران کہي-
ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ علمائے کرام خطباء اور عوامي حلقوں نے اسي سياسي جہاد کا مظاہرہ کيا ہے جس کي قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ کو توقع تھي-
ايران کے منتخب صدر کا کہنا تھا کہ قائد انقلاب اسلامي کي توقعات کے مطابق ايک سرنوشت ساز سياسي جہاد کے ذريعے انہيں جو بھاري مينڈيٹ ملا ہے وہ انتہائي قابل فخر ہے-
ڈاکٹر حسن روحاني نے يہ بات زور ديکر کہي کہ بزرگان ملت، مجتہدين عظام اور علمائے کرام نيز خطبا حضرات، ان کے حق ميں دعا اور دلسوز نصيحتوں سے دريغ نہيں کريں گے-
ايران کے منتخب صدر نے علمائے کرام پر عوامي اعتماد اور بھروسے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامي ، دفاع مقدس اور انقلاب کے بعد نشيب و فراز ميں کاميابي کا سہرا عوام کے سر ہے اور امام خميني رح اور علما ئے کرام نے ہميشہ عوام پر بھروسہ کئے جانے پر زور ديا ہے-
انہوں نے کہا کہ عوام ہي ملک کو درپيش مشکلات سے نکال سکتے ہيں اور حکومت صرف اور صرف حالات کو سازگار بناتي ہے-
منتخب صدر کا کہنا تھا کہ عوام اور نجي شعبے کو ايک منظم ادارے کي شکل ميں معاشرے کي مشکلات کے حل کي کوشش کرنا ہوگي البتہ اس ميں علمائے کرام بھي کليدي کردار ادا کريں گے-
ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ قوم کو اس وقت ايک طاقتور حکومت کي ضرورت ہے اور عوام نے انتخابات ميں بھرپور شرکت کرکے اس کا راستہ ہموار کرديا ہے- انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کا سائز کم کريں گے اور تمام شعبوں ميں نجي شعبے کے کردار ميں اضافہ کرنے کے لئے لازمي اقدامات کريں گے-
.......
/169